مسلم خواتین نے کانوڑیوں میں تقسیم کئے پھل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2021
مسلم خواتین کی طرف سے کانوڑیوں کا استقبال
مسلم خواتین کی طرف سے کانوڑیوں کا استقبال

 

 

میرٹھ: مہاشیوراتری سے ایک دن پہلے، کانوڑلے جانے والوں کا سیلاب آیاہواتھا اوران کا خیرمقدم کرنے والوں میں مسلمان بھی شامل تھے۔ مسلم نوجوانوں اور خواتین نے شیوبھکتوں کا سواگت کیا،ان پر پھول برسائے اوران کے درمیان پھل تقسیم کئے۔اصل میں مہاشیوراتری سے قبل ہردوار سے گنگاجل لانے والے کانوڑیوں کی بھیڑ ہوتی ہے۔ان شیو بھکتوں کا کیمپ لگا کر مختلف مقامات پر استقبال کیا جارہا تھا۔

ایسے میں ، مسلمانوں نے بھی ہا پوڑ روڈ پر ڈیرے ڈالنے والے شیوبکھتوں کا استقبال کیا۔مسلمانوں کے اس قدم کو قومی یکجہتی کے لئے اٹھایاگیا اہم قدم قراردیاجارہاہے۔ ہندو مسلم ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے ، مسلمانوں نے کانونڑیوں کے استقبال کے لئے ایک کیمپ کا اہتمام بھی کیاتھا۔

واضح ہوکہ گزشتہ 11 مارچ کو مہاشیوراتری کا تہوار منایا گیا۔ مہاشیوراتری پرملک کے مندروں میں خصوصی سجاوٹ کی گئی تھی اور کوویڈ ۔19 کودیکھتے ہوئےخصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ مندروں کے باہر صفائی کے انتظامات تھے اور ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد تھی۔