کشمیر سے کنیا کماری تک - ہولی کےرنگوں میں ڈوبا ملک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2023
کشمیر سے کنیا کماری تک - ہولی کے رنگوں میں ڈوبا ملک
کشمیر سے کنیا کماری تک - ہولی کے رنگوں میں ڈوبا ملک

 

نیو دہلی: راجدھانی دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کو رنگوں کا تہوار منایا گیا۔ دارالحکومت کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہولی کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا گیاہے۔

رنگوں کے اس تہوار پر دہلی کے لوگ ایک دوسرے پر رنگ عبیر گلال لگا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور گلے ملتے نظر آئے۔

 وزیر دفاع راج ناتھ کی رہائش گاه پر رنگا رنگ بولی ملن تقریب کا انعقاد نئی دہلی 8 مارچ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہائش گاہ پر بدھ کو بولی ملن کی رنگا رنگ تقریبات دیکھنے میں آئیں. جس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو بولی کے رنگوں میں رنگے ہوئے اور جشن لطف اندوز ہوتے نظر آئے مسٹر سنگھ نے ٹوئٹر پر بولی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کیں، جس میں امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو ان کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر تھرکتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ دیگر تصاویر میں محترمہ ریمونڈو کو مسٹر سنگھ کے خاندان کے افراد کی طرف سے مالا اور ٹیکہ لگاکران کا استقبال کرتے ہوئے اوران پر رنگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا-

وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا، میری سرکاری رہائش گاه پر بولی کے مبارک موقع پر امریکی وزیر تجارت محترمہ جینا ریمونڈو کی میزبانی کرنے پر کافی خوشی ہورہی ہے۔بولی ملن کی تقریب میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کرتا پہنے اور گلے میں رنگین اسکارف ڈالے ہوئے ہیں اور انہیں امریکی کامرس سکریٹری کو سرخ اور سبز عبیر گلال لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، امریکی کامرس سکریٹری ریمونڈو کے ساتھ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جی کی رہائش گاہ پر بولی منا رہے ہیں۔ وزیر دفاع کی رہائش گاہ پر بولی ملن کی تقریب میں موجود دیگر وزراء میں وزیر تجارت پیوش گوئل وزیر قانون کرن ،رجیجو اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی شامل تھے۔

ہولی کا تہوار لوگوں کی زندگیوں میں رنگ بھرنے کا کام کرتا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں لوگ چھوٹے چھوٹے گروپوں میں ڈھول اور موسیقی کے آلات کے ساتھ ہولی کے گیت گاتے ہوئے دیکھے گئے۔یہ لوگ اپنی علاقائی زبانوں میں لوک گیت گاتے اور رنگ گلال لگا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئے۔

اس موقع پر صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کو رنگوں کے تہوار ہولی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔

اتر پردیش کے وارانسی میں میں روایتی انداز میں رنگارنگ ہولی منائی گئی, , ہولی کھیلنے والوں کا سیلاب امڈ آیا تھا

 

صدر مرمو نے ٹویٹ کیاکہ "تمام ہم وطنوں کو خوشی اور جوش کے تہوار ہولی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ پیار اور بھائی چارے کا یہ تہوار ہمارے متنوع معاشرے کے متحرک رنگوں اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ میری خواہش ہے کہ رنگوں کا یہ عظیم تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی اور نئی توانائی لائے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیاکہ "ہولی کی بہت سی مبارکباد۔ آپ کی تمام زندگیوں میں خوشی اور جوش کے رنگ ہمیشہ برستے رہیں۔ مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیاکہ "رنگ، جوش، خوشی اور جوش کے تہوار ہولی پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ دعا ہے کہ خوشی کا یہ تہوار آپ کی تمام زندگیوں میں نئی ​​توانائی پیدا کرے۔

کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے ٹویٹ کیاکہ "ہولی اتحاد کے جذبے کو مناتی ہے اور ہمیں رنگوں کے تنوع سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ ایک ایسا تہوار ہے جو لوگوں کو متحد کرتا ہے اور باہمی بھائی چارے کو مضبوط کرتا ہے۔

ہولی کے پرمسرت موقع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘ کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی زندگی میں رنگ بھرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ "رنگوں کا تہوار ہولی سب کی زندگی میں نئے رنگ بھرے، ملک پر اتحاد کا رنگ بھرے۔"

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھی رنگوں کے تہوار ہولی پر ہم وطنوں کو خوشی اور خوشحالی کی خواہش کی ہے۔ حالانکہ انہوں نے آج ہولی نہیں منائی۔ انہوں نے کل پارٹی قائدین ستیندر جین اور منیش سسودیا کی گرفتاری کے پیش نظر ہولی نہ منانے کا اعلان کیا تھا