تاج محل سمیت تاریخی عمارتوں میں 5 سے 15 اگست تک داخلہ مفت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2022
تاج محل سمیت  تاریخی عمارتوں میں 5 سے 15 اگست تک داخلہ مفت
تاج محل سمیت تاریخی عمارتوں میں 5 سے 15 اگست تک داخلہ مفت

 

 

نئی دہلی: ملک میں آزادی کے امرت مہوتسو کے تہوار کے پیش نظر 5 اگست سے 15 اگست 2022 تک تمام محفوظ یادگاروں یا مقامات کو سیاحوں کے لیے مفت کر دیا گیا ہے۔ ملک میں کل 3692 تاریخی یادگاریں اور 50 عجائب گھر موجود ہیں۔ مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے اس کی اطلاع دی ہے۔

جی کشن ریڈی نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے اے ایس آئی کا بیان شیئر کیا۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ فیسٹیول کے حصے کے طور پر 5 سے 15 اگست تک کسی بھی ٹکٹ شدہ مرکزی طور پر محفوظ یادگاروں کے ساتھ ساتھ آثار قدیمہ کے عجائب گھروں پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ دراصل، پورا ملک 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حصہ کے طور پر ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ منا رہا ہے۔ اس موقع پر ہر گھر پر ترنگا مہم بھی چلائی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر کسی سے اپنی پروفائل تصویر پر ترنگا ڈی پی لگانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آگرہ کی تمام اہم یادگاریں بشمول دیوان خاص (فتح پور سیکری)، اعتماد الدولہ اور سکندرا میں اکبر کا مقبرہ اس دوران روشن کیا جائے گا۔ یہی نہیں، 8 اگست سے 15 اگست تک مختلف یادگاروں پر ایک وسیع صفائی مہم بھی چلائی جائے گی۔ امرت مہوتسو کے تحت، اے ایس آئی نے گرودوارہ گرو کا تال، تاج محل، آگرہ فورٹ میں کا انتخاب کیا ہے