آئی اے ایس اکیڈمی: مفت کوچنگ کے لیے ٹیسٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-10-2021
آئی اے ایس اکیڈمی: مفت کوچنگ کے لیے ٹیسٹ
آئی اے ایس اکیڈمی: مفت کوچنگ کے لیے ٹیسٹ

 

 

آواز دی وائس / نئی دہلی

 رواں برس یوپی ایس سی میں مسلمانوں کی کارکردگی سرخیوں میں رہی، جس کے بعد مسلم نوجوانوں میں سول سروسز کی جانب رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

حال ہی میں قومی سطح پر 58 واں رینک حاصل کرنے والے فیضان احمد اور 270 واں رینک حاصل کرنے والے حارث سمیر کے بعد اب مسلم نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے تئیں ایک الگ رویہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس کے لیے سرگرم کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ دونوں طلباء نے آئی اے ایس اکیڈمی، ایم ایس، حیدرآباد سے تربیت حاصل کی تھی۔

سول سروسز میں دلچسپی رکھنے والے مسلم طلبا کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ حیدرآباد کی آئی اے ایس اکیڈمی کی جانب سے نئے بیچ میں منتخب طلبا کے لیے داخلہ کے لیے ٹیسٹ منعنقد کرایا جا رہا ہے۔

آئندہ ماہ7نومبر2021 ملک بھر کے 78 مقامات پر ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر انوار احمد نے بتایا کہ امتحان 7 نومبر2021 ٹیسٹ ہوگا۔

یہ تحریری امتحان ہے، جو کہ دن کے دو بجے سےشام کے 5 بجے تک جاری رہے گا۔

طلبہ کی سہولت کے لیے78 شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی ویب سائٹ(https://mseducationacademy.in/about-us/ms-ias-academy/) کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

تحریری امتحان میں کامیاب طلباء کا انٹرویو دہلی اور حیدرآباد میں کیا جائے گا۔ دور دراز شہروں سے آنے والے طلباء کو انٹرویو کے دوران ٹرین یا بس کا کرایہ بھی دیا جائے گا۔

انوار احمد نے کہا کہ ٹیسٹ پاس کرنے اور پھر انٹرویو کے ذریعے منتخب ہونے والے طلباء کو حیدرآباد میں ایم ایس آئی اے ایس( MSIAS) اکیڈمی میں داخلہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں کوچنگ بالکل مفت ہے جہاں طلباء کو رہائش اور کھانا، مطالعہ کے لیے سازگار ماحول اور ہر قسم کی سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

حیدرآباد میں قائم اکیڈمی گزشتہ پانچ سالوں سے سول سروسز امتحان کی تیاری کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے مفت رہائشی آئی اے ایس کوچنگ کا انعقاد کر رہی ہے۔

انوار احمد نے کہا کہ ایم ایس نے 'خدمت ابھیان' کے تحت آئی اے ایس اکیڈمی کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک اور قوم کے لیے بہتر بیوروکریٹس کی تیاری میں مدد کرنا ہے۔

اس سال دو طلباء کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ احمد اور حارث سمیر نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔