ممبئی کے ویرار علاقے میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 3 ہلاک

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2025
 ممبئی کے ویرار علاقے میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 3 ہلاک
ممبئی کے ویرار علاقے میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 3 ہلاک

 



 ممبئی:ویرار ایسٹ کے نارنگی علاقے میں پیر کو ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب رمابائی اپارٹمنٹ کی چار منزلہ عمارت کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ اس عمارت میں تقریباً 12 خاندان رہتے تھے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ موقع پر این ڈی آر ایف کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

اب تک 9 افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے جن میں سے 3 کی موت ہو چکی ہے۔ باقی 6 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاہم انتظامیہ کا خیال ہے کہ اب بھی 20 سے 25 افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ انہیں بحفاظت نکالنے کے لیے جے سی بی مشینیں اور ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی 

مقامی لوگوں کے مطابق عمارت پرانی تھی اور بارش کے باعث اس کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔ حادثے کے وقت زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور آس پاس رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا جا رہا ہے۔