کار کی رفتار کیسے بنی چار دوستوں کی موت کا سفر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-10-2022
کار کی رفتار کیسے بنی چار دوستوں کی موت کا سفر
کار کی رفتار کیسے بنی چار دوستوں کی موت کا سفر

 

 

سلطان پور: ریاست اتر پردیش کے سلطان پور کے قریب جمعہ کو سڑک حادثہ کے وقت بی ایم ڈبلیو کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

دراصل  چار نوجوان فیس بک پر لائیو تھے۔ فوکس کیمرہ سپیڈومیٹر پر ہے۔ ایک نوجوان کہہ رہا ہے - چاروں مر جائیں گے۔ پھر گاڑی کنٹینر سے ٹکرا جاتی ہے۔ بی ایم ڈبلیو میں سفر کر رہے چار نوجوانوں کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار چار افراد اور بی ایم ڈبلیو کا انجن دور جا گرا۔ ایک نوجوان کا سر اور ہاتھ تقریباً 20-30 میٹر کے فاصلے پر دور جا گرا۔

1.25 کروڑ روپے کیBMW 62-63 کلومیٹر 230فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔ کانٹا اوپر اور نیچے   تک چلا گیا۔ فیس بک کی پوری ویڈیو حادثے تک تو نہیں پہنچتی لیکن یہ احساس ضرور دیتی ہے کہ یہ حادثہ کس رفتار سے ہوا ہوگا۔

کار میں بہار کے روہتاس کے رہنے والے ڈاکٹر آنند کمار، ان کے چچا زاد بہنوئی انجینئر دیپک آنند، جھارکھنڈ کے رہنے والے، دوست اکھلیش سنگھ اور بھولا کشواہا سوار تھے۔ بھولا گاڑی چلا رہا تھا۔

لکھنؤ فیملی کے مطابق ڈاکٹر آنند کمار کو مہنگی کاروں اور بائیک کا شوق تھا۔ اس کے پاس 16 لاکھ کی موٹر سائیکل بھی تھی۔ حال ہی میں ایک نئی بی ایم ڈبلو خریدی گئی تھی۔اس کی سروِنگ کے لیے لکھنؤ جا رہے تھے۔

ڈاکٹر آنند کمار ڈیہری بلاک کے مہادیوا کے رہنے والے تھے۔ وہ این ایم سی ایچ میں ایچ او ڈی تھے۔ آنند پرکاش کی شادی گزشتہ سال اورنگ آباد ضلع میں ہوئی تھی۔ آنند کمار مشہور ڈاکٹر اور جے ڈی یو لیڈر نرمل کمار کے چھوٹے بیٹے تھے۔ ڈاکٹر نرمل کمار فی الحال پارٹی کی طرف سے اورنگ آباد لوک سبھا کے انچارج ہیں۔

جہاں حادثہ ہوا۔ اس مقام پر سات روز قبل بارش کی وجہ سے سڑک بیٹھ گئی تھی۔ جمعرات کو کار 5 فٹ گہرے اور 15 فٹ لمبے گڑھے میں پھنس گئی۔ اس کی مرمت تو کر دی گئی ہے لیکن راستہ اب بھی موڑ دیا گیا ہے۔ اس لیے تیز رفتار بی ایم ڈبلیو سامنے سے آنے والے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

جنوری سے اب تک اس پر 5 بڑے حادثات ہوچکے ہیں جنہیں سن کر ہر کسی کی روح کانپ اٹھی ہے۔ 11 ماہ قبل اس ایکسپریس وے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ 340 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے 22,000 کروڑ روپے میں بنایا گیا ہے۔