گوہاٹی یونیورسٹی میں 110 کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 07-09-2026
گوہاٹی یونیورسٹی میں 110 کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد
گوہاٹی یونیورسٹی میں 110 کروڑ روپے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد

 



گوہاٹی: نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھاکرشنن نے پیر کو گوہاٹی یونیورسٹی میں 110 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔ آسام کے دو روزہ دورے کے آخری دن انہوں نے آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ، وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما، وزیر تعلیم رانوَج پیگو، یونیورسٹی کے وائس چانسلر نانی گوپال مہنتا اور دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔

اس منصوبے کے اہم حصوں میں تعلیمی عمارت، طلبہ کے لیے ہاسٹل، جدید میس بلڈنگ، بین الاقوامی طلبہ کے لیے ہاسٹل، کرشنا کانتا ہانڈیک لائبریری اور سیمینار ہال کی تزئین و مرمت، برنچی باروا آڈیٹوریم کی جدید کاری اور ڈی گریڈ ملازمین کے لیے رہائشی کوارٹرز کی تعمیر شامل ہے۔ اس موقع پر نائب صدر نے یونیورسٹی کی جانب سے شائع کی گئی دو کتابوں کی بھی رونمائی کی۔ ان میں ’’ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا: 100 سال ایک آوارہ گیت کے‘‘ اور ’’چندرکانتا ابھی دھان‘‘ کا پانچواں ایڈیشن شامل ہے۔