فورٹس اسپتال میں جدید ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2026
فورٹس اسپتال میں جدید ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح
فورٹس اسپتال میں جدید ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح

 



نئی دہلی : فورٹس اسپتال کلیان نے اپنی 20 سالہ خدمات مکمل ہونے پر ایک نئے اور جدید ترین ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر کلیان-ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ابھینَو گوئل اور اسپتال کے سینئر عہدیداران موجود تھے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں میں یہاں 60 ہزار سے زائد ایمرجنسی کیسز کا علاج کیا جا چکا ہے، جن میں میڈیکل، کارڈیالوجیکل، سرجیکل اور نیورولوجیکل ایمرجنسیز شامل ہیں۔

اسی تجربے کی بنیاد پر نیا ایمرجنسی یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور تیز رفتار علاج کے نظام کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ نئے ڈیپارٹمنٹ میں جدید بیڈز، نیگیٹو پریشر آئسولیشن رومز، کارڈیک مانیٹرنگ سسٹم، وینٹیلیشن اور ڈیفبریلیشن جیسی سہولیات شامل ہیں۔ اس یونٹ کو کیتھ لیب اور آئی سی یو سے براہِ راست منسلک کیا گیا ہے تاکہ شدید حالت کے مریضوں کا علاج بغیر کسی تاخیر کے شروع کیا جا سکے۔

اسپتال نے “کوڈ کیو آر ٹی 2.0” نامی ایک نئی پہل کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے تحت کلیان-ڈومبیولی علاقے کے 15 اسپتالوں کو ایک مشترکہ ایمرجنسی نیٹ ورک سے جوڑا جائے گا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ شدید مریضوں کو “گولڈن آور” کے اندر بہتر اور بروقت علاج فراہم کیا جا سکے۔