پیدل چلنے والوں کے لئے ضوابط تیار کریں:سرکار کو سپریم کورٹ کا حکم

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 07-10-2025
پیدل چلنے والوں کے لئے ضوابط تیار کریں:سرکار کو سپریم کورٹ کا حکم
پیدل چلنے والوں کے لئے ضوابط تیار کریں:سرکار کو سپریم کورٹ کا حکم

 



نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر عوامی مقامات پر غیر موٹر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے سڑک کی سلامتی سے متعلق ضوابط تیار کریں۔

جسٹس جے بی پاردیوالا اور جسٹس کے وی وشواناتھن پر مشتمل بنچ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو موٹر وہیکل ایکٹ، 1988 کی دفعہ 138(1A) اور 210D کے تحت ایسے قواعد وضع کرنے کا حکم دیا۔ بنچ نے کہا، ’’ہم تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ عوامی مقامات اور قومی شاہراہوں پر غیر میکانکی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی سرگرمیوں اور رسائی کو منظم کرنے کے مقصد سے موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 138(1A) کے تحت چھ ماہ کے اندر قواعد بنائیں، اگر پہلے سے نہیں بنائے گئے ہیں۔‘‘

عدالت نے مزید کہا، ’’ہم تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ قومی شاہراہوں کے علاوہ دیگر سڑکوں کے ڈیزائن، تعمیر اور دیکھ بھال کے معیارات کے لیے ایکٹ کی دفعہ 210D کے تحت چھ ماہ کے اندر قواعد تیار کریں اور ان کی اطلاع جاری کریں، اگر پہلے سے نہیں کی گئی ہے۔‘

‘ یہ ہدایت کوئمبتور کے رہائشی سرجن ایس۔ راج شیکھرن کی ایک عرضی پر جاری کی گئی، جنہوں نے ہندوستان میں بڑی تعداد میں پیش آنے والے سڑک حادثات کی جانب عدالت کی توجہ مبذول کرائی تھی۔ عرضی میں مرکزی وزارتِ روڈ ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی کہ وہ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے مربوط اقدامات کرے۔