رانچی:جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی چمپئی سورین کو رانچی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ میں نظر بند کر دیا گیا ہے
یہ کارروائی رانچی پولیس نے کی ہے واضح رہیکہ چمپئی سورین آر آئی ایم ایس2 زمینی تنازعہ کو لے کر آج رانچی کے نگڑی میں ہل چلانے والے تھے جہاں ہزاروں افراد مظاہرے کے لیے آنے والے ہیں لیکن مظاہرے کے مقام پر پہنچنے سے پہلے ہی انہیں ان کی رہائش گاہ سے نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔
چمپئی سورین نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے کہ جھارکھنڈ حکومت نے آج صبح مجھے نگڑی کے قبائلی، مقامی کسانوں کی آواز اٹھانے سے روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ دوسری طرف کئی بڑے لیڈروں کو بھی آر آئی ایم ایس۔2 کی زمین کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے۔ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ اگر کوئی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے