کرکٹر شیکھر دھون کو ای ڈی نے طلب کیا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-09-2025
کرکٹر شیکھر دھون کو ای ڈی نے طلب کیا
کرکٹر شیکھر دھون کو ای ڈی نے طلب کیا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر شیکھر دھون کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سٹہ بازی ایپ کی تشہیر سے جڑے ایک معاملے میں طلب کیا ہے۔ افسران کے مطابق یہ جانچ 1ایکس  بیٹ سے متعلق ہے، جو ایک آن لائن سٹہ بازی پلیٹ فارم ہے اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کے دائرے میں ہے۔
تحقیقات کاروں کا الزام ہے کہ شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر اس سٹہ بازی ایپ کی تشہیر کی تھی۔ ای ڈی نے اب کرکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ تشہیری سرگرمیوں میں اپنی کردار کو واضح کرنے کے لیے تحقیقات میں شامل ہوں۔
تحقیقات کاروں کا الزام ہے کہ شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر سٹہ بازی ایپ کی تشہیر کی تھی۔ ای ڈی نے اب کرکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ تشہیری سرگرمیوں میں اپنے کردار کو واضح کرنے کے لیے تحقیقات میں شامل ہوں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ غیر قانونی سٹہ بازی ایپس سے جڑے ایسے کئی معاملات کی جانچ کر رہا ہے جن پر متعدد افراد اور سرمایہ کاروں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے یا بھاری مقدار میں ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے۔
اگست 2025 میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے ملزم آن لائن سٹہ بازی پلیٹ فارم 1ایکس ٓ بیٹ کی جانچ کے سلسلے میں ہندوستانی کرکٹ کے سابق کھلاڑی سریش رینا کو طلب کیا تھا۔ یہ تحقیقات، غیر قانونی سٹہ بازی پلیٹ فارمز اور ان کے سیلیبریٹی پروموٹرز پر کی جانے والی وسیع کارروائی کا حصہ ہے، جس میں پہلے ہی کئی ہائی پروفائل نام شامل ہو چکے ہیں۔
اداکار رانا دگگوبتی فلمی مصروفیات کے باعث 23 جولائی کو جاری اپنے سمن کو مؤخر کرنے کی درخواست کے بعد حیدرآباد میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے سامنے پیش ہوئے۔ مئی 2025 میں تلنگانہ پولیس نے سٹہ بازی کی تشہیر سے مبینہ تعلق کے الزام میں دگگوبتی اور پرکاش راج سمیت 25 اداکاروں پر مقدمہ درج کیا تھا۔ اس وقت دونوں نے کسی بھی طرح کی غلط کاری میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف انہی علاقوں میں پلیٹ فارم کی حمایت کرتے ہیں، جہاں آن لائن مہارت پر مبنی کھیل قانونی ہیں۔ اس معاملے میں نامزد دیگر شخصیات میں منچو لکشمی، ندھی اگروال، اننیا ناگلا اور ٹی وی اینکر شریمُکھی شامل ہیں۔ اس تحقیقات کا موازنہ 2023-24 کے مہا دیو سٹہ بازی اسکینڈل سے کیا جا رہا ہے، جس میں چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل سمیت کئی سینئر سیاستدان شامل تھے، جنہوں نے الزامات کو "سیاست سے متاثر" قرار دیا تھا۔
مرکزی حکومت نے حال ہی میں ایک قانون لا کر اصلی پیسوں والے آن لائن گیمنگ پر پابندی لگا دی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ جانچ بڑھنے پر مزید سمن جاری کیے جانے کی توقع ہے۔