کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کا انتقال

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 20-08-2026
کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کا انتقال
کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کا انتقال

 



نئی دہلی: دہلی میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار کا جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ صفدرجنگ اسپتال کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ اسپتال نے ابھی تک ان کی موت کی وجہ واضح نہیں کی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے کمار کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے دوران پانچ سکھوں کے قتل اور ایک گردوارے کو نذرِ آتش کیے جانے سے متعلق معاملے میں 17 دسمبر 2018 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ کمار تہاڑ جیل میں قید تھے۔ دہلی کی ایک عدالت نے بھی فسادات کے دوران دو سکھوں کے قتل سے متعلق ایک دوسرے معاملے میں فروری 2025 میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

تین مرتبہ لوک سبھا کے رکن رہنے والے کمار نے بیرونی دہلی حلقے کی نمائندگی کی تھی اور وہ کانگریس کے اہم رہنماؤں میں شامل تھے۔ 2018 میں سزا یافتہ قرار دیے جانے کے بعد انہوں نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔