ایودھیا: ایئر مارشل (ریٹائرڈ) جتیندر مشرا کو ایودھیا کے شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کا پہلا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کی میٹنگ میں جتیندر مشرا کے نام کو منظوری دی گئی۔
ٹرسٹ کے عبوری جنرل سکریٹری کرشن موہن نے میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سی ای او کے عہدے کے لیے موصول ہونے والی 5,585 درخواستوں میں سے منتخب کیے گئے تین امیدواروں میں سے مشرا کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں ایودھیا کے مدن موہن پانڈے، دہلی کے مہیش بھاگ چندکا اور شکوہ آباد کی ڈاکٹر نرملہ یادو کو ٹرسٹ میں نئے ٹرسٹی کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سی ای او مقرر کیے گئے دیوریا کے رہنے والے ایئر مارشل (ریٹائرڈ) جتیندر مشرا نے آپریشن سندور کے دوران مغربی فضائی کمان کی قیادت کی تھی۔