دہلی میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقیم 18 غیر ملکی حراست میں

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2026
دہلی میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقیم 18 غیر ملکی حراست میں
دہلی میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقیم 18 غیر ملکی حراست میں

 



نئی دہلی: دہلی کے بیرونی ضلع میں تصدیقی مہم کے دوران ہندوستان میں ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود مبینہ طور پر مقیم 18 غیر ملکی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں تھائی لینڈ کے 9، نائجیریا کے 4 اور بنگلہ دیش کے 3 شہری شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ یہ مہم علاقے میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی شناخت اور تصدیق کے لیے بیرونی ضلع کی فارن سیل یونٹ اور مقامی پولیس تھانوں کی جانب سے چلائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پیرا گڑھی چوک کے قریب تین بنگلہ دیشی شہریوں کو روکا گیا۔

پولیس ٹیم کو دیکھ کر انہوں نے مبینہ طور پر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ تصدیق کے دوران تینوں غیر ملکی شہری معتبر دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔ ان کے پاسپورٹ اور ویزا کی مدت بھی ختم ہو چکی تھی۔