کوہرے کا قہر: 129 پروازیں منسوخ، 32 ٹرینیں تاخیر کا شکار

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-12-2025
کوہرے کا قہر: 129 پروازیں منسوخ، 32 ٹرینیں تاخیر کا شکار
کوہرے کا قہر: 129 پروازیں منسوخ، 32 ٹرینیں تاخیر کا شکار

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی-این سی آر میں آج دن کی شروعات گھنے کوہرے کے ساتھ ہوئی، جس کے باعث حدِ نگاہ (وِزِبیلٹی) نہایت کم ہو گئی۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمۂ موسمیات نے کم حدِ نگاہ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
ریل روٹس شدید متاثر، 32 ٹرینیں تاخیر کا شکار
کوہرے کا منفی اثر ریل خدمات پر بھی واضح طور پر دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اب تک 32 ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے تاخیر سے چل رہی ہیں۔
۔12417 پریاگ راج ایکسپریس – 4 گھنٹے 2 منٹ لیٹ
۔12427 ریوا-آنند وہار ٹرمینل ایکسپریس – 3 گھنٹے 10 منٹ لیٹ
۔22436 نئی دہلی-بنارس مندر وندے ایکسپریس – 30 منٹ لیٹ
۔12309 نئی دہلی تیجس راجدھانی ایکسپریس – تقریباً 4 گھنٹے لیٹ
۔12275 الہٰ آباد-نئی دہلی ہمسفر ایکسپریس – تقریباً 4 گھنٹے لیٹ
۔13257 آنند وہار ٹرمینس جن سادھارن ایکسپریس – 40 منٹ لیٹ
۔12565 بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس – تقریباً 5 گھنٹے لیٹ
۔12393 سمپورن کرانتی ایکسپریس – 4 گھنٹے 30 منٹ لیٹ
۔14117 کالندی ایکسپریس – 3 گھنٹے 2 منٹ لیٹ
۔12225 کیفیت ایکسپریس – 5 گھنٹے 40 منٹ لیٹ
۔22823 نئی دہلی تیجس راجدھانی ایکسپریس – 7 گھنٹے 48 منٹ لیٹ
۔15705 چمپارن ہمسفر ایکسپریس – 6 گھنٹے 20 منٹ لیٹ
۔12414 پوجا سپرفاسٹ ایکسپریس – تقریباً 7 گھنٹے لیٹ
۔12751 جموں توی ہمسفر ایکسپریس – 3 گھنٹے 10 منٹ لیٹ
۔22181 حضرت نظام الدین گوندوانا سپرفاسٹ ایکسپریس – 4 گھنٹے 14 منٹ لیٹ
۔14017 آنند وہار ٹرمینل سدبھاؤنا ایکسپریس – تقریباً 5 گھنٹے 15 منٹ لیٹ
 ۔14217 اونچاہار ایکسپریس – تقریباً 9 گھنٹے تاخیر سے
۔12303 پوروا ایکسپریس – 5 گھنٹے 21 منٹ لیٹ
۔12555 گورکھ دھام سپرفاسٹ ایکسپریس – تقریباً 3 گھنٹے 30 منٹ لیٹ
۔12801 پروشوتم ایکسپریس – تقریباً 7 گھنٹے لیٹ
شمالی علاقوں میں کوہرے/لو کلاؤڈ کی صورتحال
شمالی علاقوں کے کئی صوبوں میں کوہرے اور کم بادلوں (لو کلاؤڈ) کی صورتحال برقرار ہے۔ پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، ویسٹ بنگال، مغربی میگھالیہ، شمالی چھتیس گڑھ اور شمال مشرقی مدھیہ پردیش میں گھنا کوہرا چھایا ہوا ہے۔ ان علاقوں میں صبح کے وقت حدِ نگاہ نہایت کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
فلائٹ سروسز پر شدید اثر
گھنے کوہرے کے باعث فضائی پروازوں کا آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دہلی ایئرپورٹ پر اب تک 66 آمدی اور 63 روانگی کی پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔ دہلی ایئرپورٹ پر طیاروں کو طویل وقت تک ٹیکسی وے پر انتظار کرنا پڑا، جس کے سبب مسافر گھنٹوں ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔
دہرادون ایئرپورٹ نے بھی کم حدِ نگاہ کے باعث ایڈوائزری جاری کی ہے۔ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل اپنی ایئرلائن سے پرواز کی صورتحال ضرور چیک کریں۔