پنجاب میں سیلاب ۔ مسلم تنظیموں کا ریلیف مشن جاری

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 06-09-2025
پنجاب میں سیلاب ۔ مسلم تنظیموں کا ریلیف مشن جاری
پنجاب میں سیلاب ۔ مسلم تنظیموں کا ریلیف مشن جاری

 



نئی دہلی /میوات/جالندھر 

پنجاب میں سیلابی حالات بد سے بدتر ہوگئے ہیں ،ریاست میں پانی کا ریلا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ انسانوں کے ساتھ مویشی بھی اس قہر کو جھیل رہے ہیں ،ہلاکتوں اور تباہی کے سبب پنجاب کراہ رہا ہے اس قدرتی بحران کے دوران  ہریانہ اور اترپردیش کے ساتھ پنجاب کے مسلمانوں اور ان کی تنظیموں نے پریشان حال  لوگوں کی مدد کا مشن شروع کیا ہے ۔جس کے تحت مختلف مسجدوں اور مدرسوں سے امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا جارہا ہے ۔پانی سے آٹا اور دواوں سے دیگر سامان پہنچایا جارہا ہے 

 اتر پردیش سے امداد

اتر پردیش کے جانی کھُرد کے مقام سِوال خاص میں مسلم معاشرے نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے قدم بڑھایا ہے۔ اسلامیہ مدرسہ بڑا مدرسہ سِوال خاص نے مسجد میں اعلان کیا اور لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔مدرسہ انتظامیہ نے اب تک دو لاکھ روپے نقد جمع کیے ہیں۔ اس رقم سے راحتی سامان خریدا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ گندم کا آٹا تیار کر رہے ہیں۔ آس پاس کے گاؤں سے بھی راشن اکٹھا کیا جا رہا ہے۔کمیٹی کے اراکین مسلسل لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راحتی سامان کے لیے تقریباً نو گاڑیاں پنجاب بھیجی جائیں گی۔ کمیٹی نے سب سے اپیل کی ہے کہ جو بھی شخص سیلاب متاثرین کی مدد کرنا چاہتا ہے، وہ اپنا تعاون فراہم کر سکتا ہے۔

میوات میں بڑی مہم 

میوات کے مسلمانوں نے  سیلاب زدگان کے لیے ہر ممکن مدد پہنچانے کا عزم کیا ہے ،میوات  کی مسجد وں  سے سیلاب زدہ پنجاب کی مدد کے لیے اپیل کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر ایک سے جو ہو سکتا ہے اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ اسلام ہمیں سب کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے، چاہے وہ  اپنا ہو یا غیر، انسانیت سب سے پہلے اور ہمیشہ رہے گی ۔

 ہریانہ سے مدد کا سامان

سانحہ سیلاب کے وقت اتحاد اور پنجاب و ہریانہ کے درمیان بھائی چارے کے مثبت جذبے کے تحت، امبالہ ضلع کے چھوٹے شہر نرائن گڑھ کی مسلم کمیونٹی نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں راحتی سامان سے لدی 10 گاڑیاں بھیجیں۔مدرسہ زینت العلوم، نرائن گڑھ نے پنجاب میں راحتی سامان بھیجنے کا فیصلہ کرنے کے بعد اپنے شہر میں کمیونٹی سے اپیل کی، جس پر زبردست جوابی ردعمل آیا اور تھوڑی ہی دیر میں انہوں نے بڑی مقدار میں امداد حاصل کر لی۔اس مدرسے کے ناظم نصار احمد نے کہا کہ ہمیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پنجاب شدید سیلاب سے متاثر ہوا ہے اور ہزاروں خاندانوں نے اپنی روزی روٹی، فصلیں، مویشی اور گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔

نثار احمد نے کہا کہ ہر مذہب اتحاد کی تعلیم دیتا ہے اور مذہب کا مقصد یہ ہے کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہوا جائے۔ ہم نے اپنی کمیونٹی میں اعلان کیا کہ ہم پنجاب کے سیلاب متاثرین کو راحتی سامان بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کمیونٹی کی طرف سے ردعمل اتنا شاندار تھا کہ ہم نے 10 گاڑیاں (3 ٹرک اور 7 پک اپ) سیلابی راحتی سامان سے بھیجیں۔ میں نے کبھی بھی اتنے مختصر نوٹس پر ایسا شاندار ردعمل نہیں دیکھا۔"

نثار احمد نے مزید کہا کہ ہمارے مدرسہ نرائن گڑھ میں ابھی بھی کچھ سامان موجود ہے، جو بعد میں ضرورت کے مطابق بھیجا جائے گا۔نثار نے بتایا کہ وہ خود اور اپنی کمیونٹی کے 65 سے 70 نوجوان امرتسر کے علاقے اجنالا پہنچ چکے ہیں تاکہ متاثرہ لوگوں میں راحتی سامان تقسیم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب روانہ ہونے سے پہلے ہم نے اپنی کمیونٹی کو جمع کیا اور سب کے بھلے اور مشن کی کامیابی کے لیے اللہ سے دعا کی۔ایک سوال کے جواب میں نثار احمد نے کہا، "ہم کچھ مقامی لوگوں سے رابطے میں ہیں اور ہمارا منصوبہ ہے کہ راحتی سامان اُن دیہی علاقوں تک پہنچائیں جہاں لوگ زیادہ تر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔"

شاہی امام کی اپیل 

دوسری جانب پنجاب کے شاہی امام عثمان لدھیانوی صاحب پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں، متاثرین سے ملاقات کر رہے ہیں اور ضروری امدادی سامان تقسیم کر رہے ہیں۔مختلف مسلم تنظیمیں۔ #PanjabFloodsکے دوران سرگرمی کے ساتھ  مدد کرتی نظر آئی ہیں ۔

 سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو اور تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں  سیلاب کے متاثرین کی رہائش کے لیے کئی مساجد اور مدارس کھول دیے گئے۔

ہریانہ کی گوجر مسلم کمیونٹی نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے گھر گھر ریلیف مہم کا آغاز کیا۔

 

ہریانہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں  مسجدوں  میں ریلیف کے سامان کو اکٹھا کیا جارہا ہے ،سا مان کے پیکٹ بنائے جارہے ہیں ،یہ کام جنگی پیمانے پر جاری ہے اور رات میں بھی جاری ہے۔ جو ویڈیو گردش کررہی ہیں ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  مسجدوں میں رات کو کام ہورہا ہے ،ٹرکوں پر ریلیف کا سامان لا دا جارہا ہے