دہلی میں سیلاب کا الرٹ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-09-2025
دہلی میں سیلاب کا الرٹ
دہلی میں سیلاب کا الرٹ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
جمنا ندی ایک بار پھر طغیانی پر ہے اور خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ ہتھنی کنڈ بیراج سے لاکھوں کیوسک پانی تیزی سے چھوڑا جا رہا ہے، جس سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ندی کے کنارے کے علاقوں کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے سیلاب کے خطرے کو دیکھتے ہوئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پانی کا مسلسل اخراج
۔ 1 ستمبر 2025 کی صبح 10 بجے تک ہتھنی کنڈ بیراج سے 3.29 لاکھ کیوسک پانی جمنا میں چھوڑا جا چکا ہے، جو اگلے 24 گھنٹوں میں دہلی کی سرحدوں میں داخل ہوگا۔ صورتحال یہ تھی کہ صبح سے ہر گھنٹے پانی کے اخراج میں اضافہ ہو رہا تھا۔ صبح 7 بجے 2.72 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا، جو 8 بجے تک بڑھ کر 3.11 لاکھ کیوسک اور 9 سے 10 بجے کے درمیان 3,21,653 کیوسک تک پہنچ گیا۔
دہلی والوں کے لیے سیلاب کا خطرہ
جمنا کے پانی کی سطح میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ صبح 9 بجے جمنا کا سطح آب 204.95 میٹر تک پہنچ چکا تھا۔ وزیرآباد بیراج سے 38,900 کیوسک اور اوکھلا بیراج سے 52,081 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔ دہلی کے عوام کی نظریں اب ندی کے کناروں پر جمی ہوئی ہیں جہاں ہر لمحہ پانی کا طغیان خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔
ہتھنی کنڈ بیراج سے 3 لاکھ کیوسک پانی کا اخراج
ملک کی راجدھانی دہلی میں کل یعنی منگل کی شام سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ دہلی حکومت نے اس کے لیے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مسلسل پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پیر کی صبح 10 بجے تک ہتھنی کنڈ بیراج سے 3,21,653 کیوسک پانی چھوڑا جا چکا ہے۔ جمنا اس وقت پوری طغیانی پر ہے۔
اگلے 24 گھنٹے سب سے بھاری
جمنا ندی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ خطرے کو دیکھتے ہوئے نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو رابطہ مراکز (ریلیف کیمپوں) میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ندی کنارے رہنے والے لوگوں کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر جانے کو کہا گیا ہے۔ فی الحال جمنا کی سطح 204.95 میٹر ہے، لیکن پانی کے مسلسل اخراج سے خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ہتھنی کنڈ بیراج سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے دہلی میں سیلاب جیسی صورتحال بنی تھی۔ ایک بار پھر دہلی والوں کی مشکلات بڑھنے والی ہیں اور اگلا 24 گھنٹہ دہلی کے لیے نہایت بھاری ثابت ہو سکتا ہے۔