نئی دہلی
سری لنکا کی حراست سے رہا ہونے کے بعد تمل ناڈو کے 15 ماہی گیر بدھ کی صبح چنئی پہنچ گئے۔
رامیشورم کے ان ماہی گیروں کو اس سال کے آغاز میں مچھلی پکڑنے کے دوران مبینہ طور پر سمندری حدود پار کرنے پر سری لنکن نیوی نے گرفتار کر لیا تھا۔
حال ہی میں کولمبو میں نائب صدر سی پی رادھا کرشنن کی جزیرہ نما ملک کے وزراء کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بعد ان ماہی گیروں کی وطن واپسی ممکن ہو سکی۔تمل ناڈو کے محکمہ ماہی پروری نے ان ماہی گیروں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا۔
رادھا کرشنن کا دو روزہ سرکاری دورہ کسی ہندوستانی نائب صدر کا سری لنکا کا پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔