سری نگر: کشمیر کی ریل تاریخ میں آج ایک اہم باب رقم ہوا جب پہلی بار مال بردار ٹرین اننت ناگ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی یہ سنگ میل اودھم پور سرینگر بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) منصوبے کے نئے بانہال سنگلڈان-ریاسی کٹڑہ سیکشن کے آپریشنل آغاز کی علامت ہے اس پیش رفت سے وادی کا ریلوے نیٹ ورک براہِ راست انڈین ریلوے کے فریٹ کاریڈور سے جڑ گیا ہے، جس سے ملک بھر سے سامان کی تیز اور کم لاگت میں ترسیل ممکن ہو گی۔
اس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی، اور خطے کی معیشت کو مضبوط سہارا ملے گا۔ کل 272 کلومیٹر طویل (یو ایس بی آر ایل) منصوبہ جموں و کشمیر کے اودھم پور، ریاسی، رام بن، سری نگر، اننت ناگ، پلوامہ، بڈگام اور بارہمولہ اضلاع کو آپس میں جوڑتا ہے۔ دشوار گزار ہمالیہ کے سلسلوں سے گزرتا یہ منصوبہ آزادی کے بعد کا سب سے مشکل ریل منصوبہ مانا جاتا ہے