ایس۔ ایم۔ خان کی پہلی برسی - سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کا خراج عقیدت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 18-11-2025
 ایس۔ ایم۔ خان کی پہلی برسی - سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کا  خراج عقیدت
ایس۔ ایم۔ خان کی پہلی برسی - سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کا خراج عقیدت

 



خورجہ ، اُتر پردیش - ممتاز سول سرونٹ اور سابق پریس سیکریٹری برائے صدرِ جمہوریہ ہند مرحوم شری ایس۔ ایم۔ خان کی پہلی برسی اُن کے خورجہ واقع آبائی گھر میں نہایت احترام اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام ہوا، جس میں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں اور admirers نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی خدمات، دیانت اور باوقار شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سابق مرکزی وزیر اور سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر جناب غلام نبی آزاد خصوصی طور پر خورجہ تشریف لائے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اُن کے ساتھ اپنی دیرینہ رفاقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شری ایس۔ ایم۔ خان ایک نہایت فرض شناس، منکسرالمزاج اور باوقار افسر تھے، جنہیں انتظامی اور سیاسی حلقوں میں بے حد احترام حاصل تھا۔

اہلِ خانہ نے تمام احباب، پیغام بھیجنے والوں، فون کرنے والوں اور دعاگوؤں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جذباتی موقع پر دوستوں اور چاہنے والوں کی موجودگی اور محبت بھری دعاؤں نے انہیں بہت حوصلہ دیا۔ خاندان کا کہنا تھا کہ شری ایس۔ ایم۔ خان نہ صرف اپنی بہترین سرکاری خدمات کی وجہ سے یاد رکھے جاتے ہیں بلکہ ان کی شفقت، رہنمائی اور اصول پسندی آج بھی سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مرحوم نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی اہم سرکاری مناصب پر خدمات انجام دیں، جن میں صدرِ جمہوریہ ہند کے پریس سیکریٹری، حکومتِ ہند کے مختلف محکموں میں ڈائریکٹر جنرل، سی بی آئی کے ترجمان، اور بعد ازاں جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے ڈین کے عہدے شامل ہیں۔