کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے خلاف ایف آئی آر درج

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-08-2025
کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے خلاف ایف آئی آر درج
کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود کے خلاف ایف آئی آر درج

 



اندور/  آواز دی وائس
بھوپال پولیس نے بدھ کی صبح کانگریس کے  ممبر اسمبلی عارف مسعود کے خلاف مبینہ دھوکہ دہی اور جعل سازی کے الزام میں آئی پی سی کی دفعات 420، 467، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مسعود بھوپال سینٹرل سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے پولیس کمشنر بھوپال کو حکم دیا تھا کہ اندرا پریہ درشنی کالج کی منظوری کے لیے جعلی سولوینسی پیپر کے استعمال کے الزام میں مسعود کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ یہ کالج ایک سوسائٹی کے ذریعے چلایا جاتا ہے جس کے سیکریٹری مسعود ہیں۔
عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے ان افسران کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے جو 20 سال تک اس معاملے میں شامل رہے اور کالج کو چلنے دیا۔ جسٹس اتل شری دھرن اور جسٹس پردیپ مٹل کی بنچ نے پولیس تفتیش کی نگرانی کے لیے اور تین ماہ کے اندر تفتیش مکمل کرنے کے لیے اے ڈی جی پی (ٹیلی کمیونی کیشن) سنجیو شامی کی سربراہی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مسعود نے اپنے کالج کی منظوری منسوخ کرنے کے برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، لیکن بالآخر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
عدالت نے کالج کے ایک ہزار سے زیادہ طلبہ کے مفاد میں فی الحال کالج کی منظوری منسوخ کرنے پر روک لگا دی، لیکن یہ واضح کر دیا کہ اگلے تعلیمی سیشن سے کالج میں کوئی نیا داخلہ نہیں ہوگا۔