نونیت رانا کو دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-05-2022
 نونیت رانا کو دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج
نونیت رانا کو دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج

 

 

نئی دہلی: دہلی پولیس نے مہاراشٹر کے ایم پی نونیت رانا کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ایک اہلکار نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔

امریتا گگولوتھ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی ڈسٹرکٹ) نے کہا کہ نارتھ ایونیو پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) اور 509 (لفظ، اشارہ یا عمل جس کا مقصد عورت کی توہین کرنا ہے) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

رانا کے پرسنل اسسٹنٹ وکاس گوسوامی نے شکایت میں الزام لگایا کہ ایم پی کو منگل کے روز11کالز موصول ہوئیں جس میں فون کرنے والے نے انہیں دھمکی دی کہ اگر اس نے کبھی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ کے سامنے ہنومان چالیسہ پڑھا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 ہندی میں درج کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کال کرنے والے نے اس سے انتہائی بدسلوکی میں بات کی اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔

جب وہ مہاراشٹر واپس آئی تو اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایم پی رانا کئی دھمکی آمیز کالوں کے بعد انتہائی پریشان اور خوفزدہ ہیں۔ دریں اثنا  دہلی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور ایم پی کے کال ڈیٹیل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔