وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طبیعت ناساز، ایمس میں داخل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-12-2022
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طبیعت ناساز، ایمس میں داخل
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طبیعت ناساز، ایمس میں داخل

 


نئی دہلی :مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو پیر کو دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیتا رمن کو اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

 63 سالہ سیتارامن کو دوپہر 12 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم، اس کے بارے میں معلومات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ انہیں کیا پریشانی ہے۔

آج ہی سیتا رمن نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر دہلی میں 'سدیو اٹل' پر پھول چڑھائے۔

 حال ہی میں، تمل ناڈو کی ایک یونیورسٹی میں ایک کانووکیشن تقریب کے دوران، وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کی فارمیسی کے طور پر پہچانا جاتا ہے کیونکہ یہ ملک سستی قیمت پر عالمی معیار کی ادویات تیار کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان افریقہ میں جنرک دوائیوں کی مانگ کا 50 فیصد، امریکہ میں جنرک ادویات کا 40 فیصد اور برطانیہ میں تمام ادویات کا 25 فیصد سپلائی کرتا ہے۔

تمل ناڈو کی ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے 35 ویں سالانہ کانووکیشن کے دوران، انہوں نے کہا کہ ضروری حفاظتی اسکیموں کے لیے ہندوستان تقریباً 60فیصد عالمی ویکسین اور 70فیصد عالمی ادارہ صحت کی ویکسین تیار کرتا ہے۔