راجیہ سبھا کی تجویز کردہ ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل لوک سبھا میں منظور

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2023
راجیہ سبھا کی تجویز کردہ ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل لوک سبھا میں منظور
راجیہ سبھا کی تجویز کردہ ترامیم کے ساتھ مالیاتی بل لوک سبھا میں منظور

 

 نئی دہلی : جے پی سی کے لئے اپوزیشن کے زبردست مطالبے کے درمیان راجیہ سبھا کی طرف سے پیش کی گئی ترمیم کی تجویز کے ساتھ مالیاتی بل 2023 لوک سبھا میں منظور کرلیا گیا۔

جیسے ہی پریزائیڈنگ آفیسر رما دیوی نے التوا کے بعد چار بجے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر کرسی کے سامنے نعرے بازی شروع کردی۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان اہم کاغذات میز پر رکھے۔ فینانس بل 2023 اپوزیشن کے نعرے کے درمیان راجیہ سبھا کی طرف سے پیش کی گئی ترمیم کی تجویز کے ساتھ منظور کیا گیا۔ اس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
اس سے پہلے جیسے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے نشست گاہ کی طرف بڑھ گئے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ ایوان کو باوقار طریقے سے چلانا چاہتے ہیں اور فوری طور پر ایوان کو چار بجے تک ملتوی کر دیا۔
اپوزیشن ارکان کالے کپڑے پہن کر ایوان میں آئے۔ اس دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے کچھ کاغذات آسن کی طرف پھینکے گئے