ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی زندگی پر فلم ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-11-2021
 ثانیہ مرزا  اورشعیب ملک کی زندگی پر فلم ؟
ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی زندگی پر فلم ؟

 

 

دبئی : ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بہت جلد ایک پراجیکٹ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ اب یہ کیسا پراجیکٹ ہے اس بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا ہے۔ لیکن اب اندازے لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دراصل ابتک اسپورٹس کی شخصیات پر متعدد فلمیں بن چکی ہیں ۔اس لیے ایک اندازہ یہ بھی ہے کہ بہت ممکن ہے کہ دونوں ایک ساتھ کسی ایسی فلم میں نظر آئیں جو ان کی زندگی پر بنائی گئی ہو۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنے ایک پراجیکٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے دیکھ کر مداح اس پراجیکٹ کی تفصیلات جاننے کے لیے بے چین ہوگئے ہیں۔

 شعیب ملک نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ’ انہیں اپنے اس پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فخر ہے‘۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ’اس کا مکمل ورژن دیکھنے کے لیےانتظار کریں جو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

 دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی یہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

 انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ جس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، اس کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں‘۔

 ثانیہ نے مزید لکھا کہ’اس کا مکمل ورژن بھی جلد آرہا ہے!

ثانیہ اور شعیب کی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو دیکھ کر مداح اس پراجیکٹ کا مکمل ورژ ن دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے ہیں۔

کچھ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ویڈیو کے بارے میں سوال کیا کہ’ کیا ثانیہ اور شعیب کی زندگی پر فلم ریلیز ہونے جارہی ہے؟

‘  جبکہ کچھ مداحوں نے تو پراعتماد انداز میں پوچھا کہ’اس فلم کا نام بتادیں۔

‘ تاہم، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے اس ویڈیو کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔