‘چین کے ’پب جی‘ کے مقابلے میں ہندوستان کا ’فو جی‘

Story by  ایم فریدی | Posted by  AVT | Date 25-01-2021
اکشے کمار کا فو-جی گیم چین کے پب جی سے مقابلہ کرنے کو تیار
اکشے کمار کا فو-جی گیم چین کے پب جی سے مقابلہ کرنے کو تیار

 

PUB-G موبائل گیم کے مقابلہ میں شروع کیا جانے والا  FAU-G  نام کا میڈ اِن انڈیا گیم یوم جمہوریہ کے موقع پر رواں دواں ہوگا- 26 جنوری کو اس کی لانچنگ سے پہلے ہی اس کے بارے میں نوجوانوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔اب تک 40 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن ہوچکے ہیں۔ میڈ اِن انڈیاFAU-G ایک ملٹی پلیئر گیم ہے ، جو فی الحال گوگل پلے اسٹور سے رجسٹرڈ ہے۔ حالاںکہ  یہ گیم ابھی تک ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب نہیں کیا گیا ہے- بیٹل رائل گیم پلے موڈFAUG گیم میں دستیاب نہیں ہوگا۔ اس میں بہت سے کھلاڑی بیک وقت کھیل سکیں گے- FAU-G کا پورا نام نڈر اور متحدہ گورڈس ہے-گیم تیار کرنے والی کمپنی ، انکور گیمز کے شریک بانی وشال گوند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایفFAU-G گیم کو اب تک گوگل پلے اسٹور پر 40 لاکھ رجسٹریشن مل چکے ہیں۔- FAU-G گیم کو 30 نومبر کو کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر براہ راست لانچ کیا تھا۔اس کے بعد سے ہی رجسٹریشن جاری ہے۔اکشے کمار اس گیم کے ڈویلپر ہیں۔

کھیل میں پہاڑیوں کی موجودگی ہوگی

لسٹنگ سے اس کھیل میں فولو کی جانے والی اسٹوری لائن کا آئیڈیا ملتا ہے۔ کھیل بھارت کی شمالی سرحد پر پہاڑیوں پر مبنی ہے، جہاں آٹھ فوجی گروپ ملک کی حفاظت کرتے ہیں- پلے اسٹور پر کھیل کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیFAU-G کمانڈ کے ایک خصوصی یونٹ میں شامل ہوں گے اور بارڈر دیکھیں گے ،جہاں وہ دشمن کا مقابلہ کریں گے۔اس میں کہا گیا ہے کہ یہ کھیل ہندوستانی فوج کے ہیروز کے لئے وقف ہے۔FAUG گیم میں جنگی لوازمات دیکھے جاسکتے ہیں۔ آسالٹ رائفل ، میل ہتھیار کے لئے مدد ملے گی۔

کھیل ایک فوجی کے گرد گھومے گا:

یہ گیم بڑی حد تک وادی گلوان میں واقع لائن آف ایکچول کنٹرول میں ہندوستانی اور چینی افواج کے مابین تنازعہ پر مبنی ہے۔ لیکن اب اس گیم کے لسٹنگ کا صفحہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ سارا گیم پلے ہندوستانی فوجیوں کے گرد گھومتا رہے گا۔ کرداروں کوFAU-G کمانڈوز کہا جائے گا- جو خطرناک علاقوں میں گشت کرنے والے ہندوستانی فوجیوں کا ایک گروپ ہوگا- اس کھیل سے حاصل ہونے والی 20 فیصد کمائی 'بھارت کے ویر' ٹرسٹ کو ہوگی۔'بھارت کے ویر' فوج کے جوانوں کے لئے وقف ایک تنظیم ہے ، جسے وزارت داخلہ نے قائم کیا ہے۔