کسان تحریک بنگال پہنچ گئی: مہا پنچایت میں ٹکیت کی شرکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2021
سمیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے رہنما راکیش ٹکیت
سمیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے رہنما راکیش ٹکیت

 

 

نئی دہلی

دہلی کی سرحدوں پر تین ں ز رعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد کسان اس تحریک کو وسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے وہ اپنی حکمت عملی بھی تشکیل دے رہے ہیں۔ اسی کڑی میں انہوں نے اپنی تحریک کو ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان کیا ہے- احتجاج کی دھار کو مزید موثر بنانے کے لئے انہوں نے خاص طور پر ان ریاستوں پر توجہ مرکوز کی ہے جہاں آئندہ چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں

احتجاج کے بارے میں ملک گیر شعورکو اجاگر کرنے کی غرض سے کسان تحریک کے سرکردہ رہنماؤں نے پانچ ریاستوں سمیت ملک بھر میں مہا پنچایتوں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سمیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے رہنما راکیش ٹکیت اسمبلی انتخابات سے محض 14 دن قبل 13 مارچ کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے اور وہاں کی ایک مہا پنچایت میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مہا پنچایت میں جناب راکیش ٹکیت کے علاوہ دوسرے کسان قائدین ڈاکٹر درشن پال ، یوگیندر یادو ، بلبیر سنگھ راجیوال وغیرہ بھی ایک روز قبل یعنی 12 مارچ کو شرکت کریں گے ۔ جناب راکیش ٹکیت اس احتجاج سے 13 مارچ کو خطاب کریں گے۔

جناب راکیش ٹکیت کا مغربی بنگال کا دورہ اس وقت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ حال ہی میں ایس کے ایم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان پانچ ریاستوں جہاں چناؤ ہونے جا رہے ہیں، کے عوام سے اپیل کریں گے کہ وہ بی جے پی حکومت کی کسان مخالف اور غریب مخالف پالیسیوں کے خلاف اسے چناؤ میں سبق سکھائے۔