کسانوں کا یوم سیاہ،لہرانے کالے جھنڈے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2021
کسانوں لہرانے کالے جھنڈے
کسانوں لہرانے کالے جھنڈے

 

 

نئی دہلی

بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کو زرعی قوانین واپس لینے ہوں گے ۔

آج ملک بھرمیں لوگ سرکار کے خلاف ہاتھوں میں کالے جھنڈے لے کر کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے ہیں ، اس وقت تک دہلی کے بارڈر پر کسان بیٹھے رہیں گے۔

تین مرکزی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے چھ ماہ مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر کے کسانوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا۔

متحدہ کسان مورچہ کی کال پردہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کسانوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں پر کالے جھنڈے لگا کر مرکزی زرعی قوانین کی مخالفت کی۔

مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، پنجاب ، ہریانہ ، مغربی بنگال ، بہار ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھراپردیش اور تمل ناڈو میں ریاستی حکومتوں نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ (ایجنسی ان پٹ )