فرید آباد: اے سی پھٹنے سے 3 افراد کی موت

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-09-2025
فرید آباد: اے سی پھٹنے سے 3 افراد کی موت
فرید آباد: اے سی پھٹنے سے 3 افراد کی موت

 



فرید آباد/ آواز دی وائس
ہلی سے متصل ہریانہ کے فریدآباد میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں واقع گرین فیلڈ کالونی کے ایک فلیٹ میں اے سی پھٹنے کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت خاندان کے سربراہ سچن کپور، ان کی اہلیہ رنکو کپور اور بیٹی سُجان کپور کے طور پر ہوئی ہے۔ معلومات کے مطابق اے سی میں آگ لگنے سے پورے گھر میں دھواں پھیل گیا جس کی وجہ سے گھر میں سوئے ہوئے اہلِ خانہ کا دم گھٹ گیا اور ان کی موت ہوگئی۔