کولکاتہ: مشہورمصور وسیم کپور کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-01-2022
کولکاتہ: مشہورمصور وسیم کپور کا انتقال
کولکاتہ: مشہورمصور وسیم کپور کا انتقال

 


آواز دی وائس،کولکاتہ

مغربی بنگال کے مشہور مصور اور پینٹر وسیم کپور آج انتقال ہوگیا ۔وسیم کپور اردو کے مشہور شاعر اور مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے سابق وائس چیرمین سالک لکھنوی کے صاحب زادے تھے۔ تاہم فنون لطیفہ اور مصوری کے شعبے میں ان کی اپنی ایک علاحدہ شناخت تھی۔ وہ کئی سالوں سے فالج کے شکار کے تھے ۔

انہوں نے ہندوستان کی کئی نامور شخصیات کی تصویروں کی پرنٹنگ کی ہے۔جس میں سابق وزیر اعلیٰ جیوتی باسو کی تصویر بھی شامل ہے۔حال ہی میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے جشن کیفی کے موقع پر ان سے اردو کے مشہور شاعر کیفی اعظمی کی تصویر کا پورٹل بنوایا تھا۔جس کی 15جنوری 2022کومشہور شاعر جاوید اور اداکارہ شبانہ اعظمی کے ہاتھوں نمائش ہونی تھی ۔ مگر کورونا وائرس کی وجہ سے یہ پروگرام رد ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ 71سالہ وسیم کپور کے انتقال پر بنگال کے فنکاروں اور اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وسیم کپور 1951 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کلکتہ میں تعلیم حاصل کی۔انہوں نے انڈین کالج آف آرٹس اینڈ کرافٹ مین شپ سے فائن آرٹس میں فرسٹ کلاس ڈگری (انڈین کالج آف آرٹس اینڈ ڈرافٹ مین شپ سے فائن آرٹس میں فرسٹ کلاس ڈپلومہ ہولڈر) کے ساتھ گریجویشن کیا۔

انہیں 1970-71 میں اکیڈمی آف فائن آرٹس سے آل انڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1984 میں انہیں برلا اکیڈمی آف آرٹ اینڈ کلچر سے آل انڈیا ایوارڈ ملا۔ 1984 میں انہیں ریاستی حکومت سے اعزاز ملا۔ 1985 میں انہیں ایشین پینٹس سے شرومنی ایوارڈ ملا۔