حق کے سامنے باطل ٹک نہیں سکتا: راہل گاندھی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 29-08-2025
حق کے سامنے باطل ٹک نہیں سکتا: راہل گاندھی
حق کے سامنے باطل ٹک نہیں سکتا: راہل گاندھی

 



پٹنہ: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ سچ اور عدم تشدد کے آگے جھوٹ اور تشدد ٹک ہی نہیں سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چاہے کتنا بھی مارو اور توڑو، کانگریس سچ اور آئین کی حفاظت کرتی رہے گی۔

ستیہ میو جیتے۔ ان کا یہ بیان پٹنہ میں اس وقت سامنے آیا جب حکمراں جماعت کے خلاف نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی کے دوران بی جے پی اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ یہ ریلی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر ناشائستہ زبان کے استعمال پر نکالی گئی تھی۔

اس معاملے پر کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور تنظیم کے انچارج کے سی وینوگوپال نے بھی بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے کانگریس کے صداقت آشرم ہیڈکوارٹر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کی بڑھتی مقبولیت اور بی جے پی کے خلاف عوام کے غصے نے حکمراں جماعت کو بوکھلا دیا ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں وہ اپنے کارکنوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

وینوگوپال نے مزید کہا کہ پٹنہ میں کانگریس کے دفتر پر ایک موجودہ کابینہ وزیر اور دیگر بی جے پی رہنماؤں کی قیادت میں کیا گیا حملہ بزدلانہ حرکت ہے، لیکن اس سے کانگریس SIR کے نام پر ہونے والی مبینہ ووٹ چوری کا پردہ فاش کرنے سے باز نہیں آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو اپنے قریب آتے زوال اور بہار میں عوام کے بڑھتے ہوئے غصے کا احساس ہو گیا ہے اور اسی لیے اس کی مایوسی کی کوئی انتہا نہیں رہی۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک مبینہ ویڈیو سامنے آیا، جس میں دربھنگہ شہر میں یاترا کے دوران ایک شخص کو وزیرِ اعظم نریندر مودی کے خلاف گالی گلوچ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اسی دوران راہل گاندھی، ان کی بہن پرینکا واڈرا اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر مظفرپور کے لیے روانہ ہوئے تھے۔