اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے مشکوک کار اور دو افراد کے ثبوت ملے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2021
دہلی پولیس کی جانچ جاری
دہلی پولیس کی جانچ جاری

 

UPDATED-30-01-2021 10:00AM

دہلی پولیس نے اسرائیلی سفارت خانہ پر حملہ کی جانچ کے دوران  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس بات کا سراغ لگا یا کہ بم رھنے کےلئے ایک کار کا استعمال ہوا تھا۔جس میں سے دو افراد باہر آئے تھے ۔دونوں افراد اسی مقام کی جانب گئے تھے جہاں دھماکہ ہوا تھا۔ اب پولیس ان مشکوک افراد کا خاکہ بنوا رہی ہے۔

UPDATED -29-01-2021-05:45

دہلی میں اسرائیل کے سفارت خانہ کے سامنے ایک معمولی دھماکہ ہوا ،جس میں کئی کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے بعد سنسنی پھیل گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد تمام ایئرپورٹوں، اہم مقامات اور سرکاری عمارتوں کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان تمام مقامات پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی وزیر داخلہ امت شاہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے دہلی پولیس کمشنر سے بھی بات کی ہے۔ اس سے قبل دھماکے کے بعد جائے وقوع پر پہنچےفائر آفیسر پریم لال نے کہا، ’’شام کے تقریباً 5.45 پر اطلاع موصول ہونے کے بعد ہم فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ واقعہ میں کسی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔‘‘ پولیس کے مطابق یہ ہلکی نوعت کا دھماکہ تھا اور موقع پر کچھ شیشہ ٹوٹے ہوئے ملے ہیں۔ معاملہ کی جانچ کی جا رہے ہے۔ دھماکے کے بعد نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی یعنی آئی این اے اور دہلی پولیس کے سینئر افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے دھماکہ پانچ بجے اے پی جےعبد الکلام روڈ پر ہوا،اسرائیلی سفارت خانہ میں اس کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔یہی نہیں اتر پردیش بشمول ایودھیا میں بھی چوکسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔