شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پر وزرات خارجہ کی وضاحت

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 26-06-2025
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پر وزرات خارجہ کی وضاحت
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پر وزرات خارجہ کی وضاحت

 



نئی دہلی:  وزارت خارجہ نے جمعرات (26 جون) کو شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ بیان کے متعلق اپنا مؤقف جاری کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے 25 سے 26 جون کو چین میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم دفاعی وزراؤں کی کانفرنس میں شرکت کی۔

رندھیر جیسوال نے بتایا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران کچھ اہم نکات پر اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر دہشت گردی پر۔ اس لیے مشترکہ بیان قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاہندوستان کا یہ موقف ہے کہ دہشت گردی کو بیان میں شامل ہونا چاہیے تھا، لیکن ایک رکن ملک کی مخالفت کی وجہ سے بیان منظور نہیں ہوا۔ تاہم، ہم نے اس پر اپنا الگ پریس ریلیز جاری کیا ہے۔

رندھیر جیسوال نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے درمیان ملاقات بہت اچھی رہی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ہائی کمشنر کی دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، اور اس پر کام جاری ہے ۔ یہ قدم اس کشیدگی کے بعد اٹھایا گیا ہے جو سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں کینیڈا نے ہندوستان پر لگائے گئے الزامات کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔

علاقائی سفارتی سفر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رندھیر جیسوال نے کہا:وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں پر بریفنگ پیر (30 جون) کو ہوگی، جس میں طے ہو گا کہ کون سے ملکوں کا دورہ کریں گے اور کہاں کیا روانہ پروگرامز ہوں گے۔