ویر بھدر کے انتقال پر وزیراعظم کی تعزیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-07-2021
ویر  بھدر  کے  انتقال  پر  وزیراعظم  کی  تعزیت
ویر بھدر کے انتقال پر وزیراعظم کی تعزیت

 

 

ریاست ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما ویر بھدر سنگھ کا انتقال 87 برس کی عمر میں ہوگیا۔

ویر بھدر سنگھ کورونا وائرس سے متاثر تھے، تاہم وہ اس وبا سے جانبر نہ ہو سکے اور آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ کے انتقال پر سیاسی حلقوں میں غم کی لہر ہے۔

خیال رہے کہ ان کا انتقال ہماچل پردیش کے شہر شملہ کے اسپتال اندا گاندھی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جنک نے بتایا کہ ویر بھدر سنگھ کو 30 اپریل2021 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور 8 جولائی2021 کی صبح چار بجے انتقال کر گئے تھے۔۔

Shri Virbhadra Singh Ji had a long political career, with rich administrative and legislative experience. He played a pivotal role in Himachal Pradesh and served the people of the state. Saddened by his demise. Condolences to his family and supporters. Om Shanti.

وہ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کی مستقل نگرانی میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ دو دن قبل ان کی حالت خراب ہوتی چلی گئی، پھر آج ان کا انتقال ہوگیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما ویربھدرسنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے جمعرات کو ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ ویربھدراسنگھ جی کا طویل سیاسی کیریئر رہا۔ وہ ایک بہت ہی تجربہ کار رہنما اور منتظم تھے۔

انہوں نے ہماچل پردیش میں مرکزی کردار ادا کیا اور ریاست کے لوگوں کی خدمت کی۔ ان کے انتقال سے مایوس ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں کو میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔