ای وی کی قیمتیں کچھ مہینوں میں پٹرول گاڑیوں کے برابر ہوں گی: گڈکری

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-10-2025
ای وی کی قیمتیں کچھ مہینوں میں پٹرول گاڑیوں کے برابر ہوں گی: گڈکری
ای وی کی قیمتیں کچھ مہینوں میں پٹرول گاڑیوں کے برابر ہوں گی: گڈکری

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
مرکزی سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتین گڈکری نے پیر کو کہا کہ ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں  کی قیمتیں اگلے چار سے چھ ماہ میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے برابر ہو جانے کی توقع ہے۔ وزیر نے کہا کہ ہندوستان کی فوسل فیول (کوئلہ، پیٹرول) پر انحصار ایک اقتصادی بوجھ ہے، کیونکہ ایندھن کی درآمد پر سالانہ 22 لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں اور یہ ماحول کے لیے بھی خطرہ ہے۔ اس لیے ملک کی ترقی کے لیے صاف توانائی کو اپنانا بہت ضروری ہے۔
گڈکری نے 2025 کے 20 ویں فککی ہائیر ایجوکیشن سمٹ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 4-6 مہینوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت پیٹرول گاڑیوں کے برابر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پانچ سالوں کے اندر ہندوستان کی گاڑیوں کی صنعت کو دنیا میں سب سے آگے لے جانا ہے۔
گڈکری نے بتایا کہ جب میں نے ٹرانسپورٹ کے وزیر کا عہدہ سنبھالا، تب ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کا حجم 14 لاکھ کروڑ روپے تھا، جبکہ اب یہ 22 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔