ایٹاوا: سڑک حادثے میں کم از کم دس افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ایٹاوا میں حادثہ
ایٹاوا میں حادثہ

 

 

 اترپردیش کے اٹاوا ضلعے میں ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 10 عقیدتمند ہلاک اور کئی دوسرے لوگ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اُس وقت ہوا، جب ایک ٹرک جس میں یہ لوگ سوار تھے، سڑک سے نیچے گر گیا۔

یہ سارے عقیدتمند آگرہ کے تھے اور یہ لوگ لَکھنا مندر جا رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہلِ خانہ کے لیے دو لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور زخمیوں کی مدد کریں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایٹاوا میں ہونے والے سڑک حادثے کی خبر سے دکھی ہیں ۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

درخواست گذار نے خوف کے ساتھ کہا کہ مرکز او رریاستیں کالے جادو‘ توہم پرستی اور دھوکہ دہی کے ذریعہ تبدیلی مذہب کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے حالانکہ ارٹیکل51اے کے تحت وہ اس کی پابند ہیں‘ وکیل اشونی کمار دوبئے کے ذریعہ دائر کردہ درخواست میں یہ کہاگیاہے۔ ان کے خلاف حکومت کی کاروائی میں ناکامی کا الام لگاتے ہوئے درخواست میں کہاگیاکہ مرکز کو چاہئے کہ وہ کم سے کم تین سال اور بڑھا کے دس سال قید کی سزا کے ساتھ ان کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کرسکتی ہے