نئی دہلی/ آواز دی وائس
اسرائیلی پارلیمنٹ میں یہ ایک فتح کے جشن کی مانند تھا۔ اس میں شریک ہونے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ تل ابیب پہنچے تھے۔ حماس کے قبضے سے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد سب سے پہلے نیتن یاہو نے پارلیمنٹ میں خطاب کیا۔ نیتن یاہو کے الفاظ میں ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو مٹانے دینے کا ذکر تھا، اور حوثی قیادت کو ختم کرنے کی دھمکی بھی شامل تھی۔ ساتھ ہی اس جنگ میں جان دینے والے اپنے دو ہزار فوجیوں کو سلام پیش کیا۔ یہ ایک انتباہ بھی تھا اُن کے لیے جو اسرائیل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
نیتن یاہو کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اپنا خطاب دیا۔ انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کی خوب تعریف کی۔ خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں ایک رکن زور زور سے میز تھپتھپا کر کچھ بولنے لگا، جس سے ہلکی ہنگامی کیفیت پیدا ہوئی۔ فوری طور پر مارشلز نے اسے گھیر کر پارلیمنٹ سے باہر نکال دیا۔ اس دوران ٹرمپ کا خطاب کچھ دیر کے لیے رکا رہا۔
فتح کی بھاری قیمت
نیتن یاہو کے الفاظ میں کہ ہم نے اس جنگ کے لیے بھاری قیمت چکائی ہے، لیکن دشمن جان گئے ہوں گے کہ ہم کتنے طاقتور اور پکے ارادوں والے ہیں۔ انہیں سمجھ آ گیا ہوگا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرنا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔ انہیں یہ بھی معلوم ہو گیا کہ اسرائیل یہاں کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
نیتن یاہو نے پارلیمنٹ میں کہا کہ اس فتح کی قیمت بہت بھاری تھی۔ ہزاروں لوگوں نے اپنی جان گنوائی، اپنے پیچھے والدین، شریک حیات اور بچے چھوڑ گئے۔ کچھ کے رشتہ دار یہاں موجود ہیں۔ میں کہوں گا کہ میں آپ کے درد کو سمجھتا ہوں، میں اس دکھ کو سمجھتا ہوں جو آپ کے ساتھ عمر بھر رہے گا۔ انہی ہیروز کی بدولت ہمارا ملک قائم رہے گا۔ انہی ہیروز کی بدولت ہم زندہ رہیں گے اور انہی کی بدولت امن قائم ہے۔
ٹرمپ کا شکریہ
نیتن یاہو نے اس موقع پر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "جنگ کے لمحات میں جب اسرائیل پر شدید دباؤ تھا، ایک شخص جس کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ ہے اور جو امریکہ کا صدر منتخب ہوا، اور راتوں رات… جی ہاں راتوں رات سب کچھ بدل گیا۔ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔