نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کی ترقی کی بنیاد ہے: مودی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-06-2025
نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کی ترقی کی بنیاد ہے: مودی
نوجوانوں کو بااختیار بنانا ملک کی ترقی کی بنیاد ہے: مودی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے 11 سالہ دورِ حکومت کے دوران شروع کیے گئے متعدد پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت کی کئی پہلیں اس پختہ یقین پر مبنی ہیں کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا قوم کے لیے سب سے مؤثر کام ہے۔
مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہندوستانی نوجوانوں نے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ ہماری نوجوان طاقت متحرک، جدید اور پرعزم ہے۔ ہمارے نوجوانوں نے بے مثال توانائی اور پختہ یقین کے ساتھ ہندوستان کی ترقی کو تیزی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان میں ایسے نوجوانوں کی نمایاں مثالیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے اسٹارٹ اپ، سائنس، کھیل، سماجی خدمت، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں ’’ناقابل یقین‘‘ کارنامے انجام دیے ہیں۔ مودی نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسیوں اور پروگراموں میں فیصلہ کن تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ ‘اسٹارٹ اپ انڈیا‘، ‘اسکل انڈیا‘، ‘ڈیجیٹل انڈیا‘ اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 جیسی سرکاری پہلیں اس پختہ یقین پر مبنی ہیں کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا قوم کے لیے سب سے مؤثر کام ہے۔وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ نوجوان ’’ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ کے قیام کی کوششوں کو مسلسل مضبوط کرتے رہیں گے۔
مودی نے 26 مئی 2014 کو پہلی بار وزیرِاعظم کے عہدے کی حلف برداری کی تھی اور تب سے ان کی قیادت میں ہندوستانی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں حکمران قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے دو مرتبہ مزید کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال 9 جون کو تیسرے مرتبہ اپنے عہدے کی حلف برداری کی تھی۔