ایلون مسک نے ٹرمپ کو کیا خبر دار

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-07-2025
ایلون مسک نے ٹرمپ کو  کیا خبر دار
ایلون مسک نے ٹرمپ کو کیا خبر دار

 



واشنگٹن/ آواز دی وائس
دنیا کے سب سے امیر آدمی ایلون مسک نے ایک بار پھر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکومت کے "بِگ بیوٹیفل بل" پر سخت تنقید کی ہے۔ صرف یہی نہیں، بلکہ انہوں نے کھلی چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر سینیٹ اس بل کو منظوری دیتی ہے تو وہ اگلے ہی دن "امریکن پارٹی" کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت قائم کریں گے۔
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر یہ پاگل پن سے بھرا خرچ کرنے والا بل پاس ہو جاتا ہے، تو اگلے دن 'امریکہ پارٹی' قائم کی جائے گی۔ ہمارے ملک کو ڈیموکریٹ-ریپبلکن جیسی یونپارٹی کے متبادل کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی واقعی میں آواز بن سکے۔
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہر وہ ممبر  پارلیمنٹ جو خرچ کم کرنے کی بات کرتا ہے اور پھر اس تاریخی قرض بڑھانے والے بل کے حق میں ووٹ دیتا ہے، اُسے شرم آنی چاہیے۔
ایلون مسک: یہ بل امریکہ میں لاکھوں نوکریاں ختم کر دے گا
ارب پتی ایلون مسک کافی وقت سے "بگ بیوٹیفل بل" کی کھلی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس بل کے نتیجے میں امریکہ کو بھاری نقصان جھیلنا پڑے گا۔ اتوار کے روز بھی انہوں نے کہا تھا کہ "بگ بیوٹیفل بل" امریکہ میں لاکھوں ملازمتوں کو ختم کر دے گا اور ہمارے ملک کو ایک زبردست تزویراتی (اسٹریٹیجک) نقصان پہنچائے گا۔ یہ بل مکمل طور پر دیوانگی اور تباہ کن ہے۔ یہ بل ماضی کی صنعتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے، مگر مستقبل کی صنعتوں کو شدید نقصان دیتا ہے۔
بِگ بیوٹیفل بل" کیا ہے؟
ایلون مسک اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ "ون بِگ بیوٹیفل بل" ہے۔ اگر آسان زبان میں کہیں تو اس بل کا مقصد آمدنی اور جائیداد پر ٹیکس بڑھانا اور اسے مستقل بنانا ہے۔
بل کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے امریکی فوجی و دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ اس بل میں حکومت کے اخراجات میں "ضیاع، دھوکہ دہی اور غلط استعمال" کو کم کرنا بھی شامل ہے۔ ساتھ ہی حکومت کے قرض لینے کی حد میں اضافہ کرنا بھی اس بل کا حصہ ہے۔