راجستھان میں انتخابات، سائبر فراڈ سے خبردار

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2026
راجستھان میں انتخابات، سائبر فراڈ سے خبردار
راجستھان میں انتخابات، سائبر فراڈ سے خبردار

 



نئی دہلی: راجستھان میں بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہونے کے درمیان پولیس نے ووٹروں، امیدواروں اور انتخابی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سائبر ٹھگوں سے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ سائبر ٹھگ جعلی ’ووٹَر لنک‘، ’او ٹی پی‘ اور ’کیو آر کوڈ‘ کے ذریعے لوگوں کو دھوکا دے سکتے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (سائبر کرائم) وی کے سنگھ نے بتایا کہ پولیس ہیڈکوارٹر کی سائبر کرائم برانچ نے اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سنگھ نے کہا کہ ریاست میں انتخابات کی سرگرمیاں تیز ہونے کے ساتھ سائبر ٹھگ واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعے "اپنا نام ووٹر لسٹ میں دیکھیں" یا "آپ کا پولنگ بوتھ تبدیل ہو گیا ہے" جیسے پیغامات بھیج کر جعلی لنکس فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو ایسے پیغامات سے محتاط رہنے اور کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کرنے کی تلقین کی ہے۔