الیکشن کمیشن نے پارٹیوں سےاپیل کی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-07-2025
الیکشن کمیشن نے پارٹیوں سےاپیل کی
الیکشن کمیشن نے پارٹیوں سےاپیل کی

 



پٹنہ/ آواز دی وائس
بہار میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن اپوزیشن جماعتوں کے نشانے پر آ گیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس سمیت کئی پارٹیوں نے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔ اس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو جواب دیتے ہوئے ایک اپیل بھی کی ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ وقت ضائع کرنے کے بجائے تمام جماعتیں ہر پولنگ بوتھ پر اپنے بی ایل اے (بووت لیول ایجنٹ) مقرر کریں۔
الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے اپیل
الیکشن کمیشن نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ وقت ضائع کرنے کے بجائے تمام سیاسی جماعتیں ہر پولنگ مرکز پر اپنے BLA کی تقرری کریں اور ووٹر لسٹ کو آئین اور قانون کے مطابق شفاف بنانے کے لیے کام کریں۔
پارٹیوں کے ساتھ اجلاس
اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہرے نظر ثانی  کو لے کر کانگریس کی درخواست پر اپوزیشن پارٹیوں کے نمائندہ وفد کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا تھا۔ 30 جون کو بھیجے گئے ایک ای میل میں کئی سیاسی جماعتوں نے 2 جولائی کو الیکشن کمیشن سے فوری ملاقات کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کیا کہا؟
کمیشن کے ذرائع کے مطابق، لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر بہار کا ایس آئی آر واقعی اتنا اہم مسئلہ تھا، تو پھر 30 جون 2025 کو دعوت نامہ بھیجے جانے کے باوجود آر جے ڈی کے قومی صدر خود کیوں شریک نہیں ہوئے؟ تاہم، الیکشن کمیشن آج آر جے ڈی کے قومی صدر کی جانب سے اختیار کردہ دو نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔
تیجسوی یادو نے کیا کہا؟
آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ، "کمیشن نے آج تک ہمارے کسی ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیا اور نہ ہی ایک بھی پریس کانفرنس کی۔ الیکشن کمیشن صرف ذرائع کے حوالے سے خبریں چلاتا ہے۔ یہی ذرائع کچھ دن پہلے اسلام آباد، لاہور، کراچی پر قبضہ کر چکے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر خود سامنے آکر کیوں نہیں بول رہے؟ کیوں ‘مسٹر انڈیا’ بنے ہوئے ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر کو مسٹر انڈیا نہیں بننا چاہیے۔ ہم لوگ باشعور لوگ ہیں، بے ہوش تو ادھر ہیں۔ ان کی غنڈہ گردی ہم برداشت نہیں کریں گے۔ بہار کا الیکشن ریاست کی عوام اور وزیر اعظم کے درمیان کی لڑائی ہے۔