نئی دہلی/ آواز دی وائس
الیکشن کمیشن نے گجرات، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو اور اُتر پردیش سمیت ہندوستان کی کل سات ریاستوں میں جاری ایس آئی آر کی کارروائی کی مدت میں 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ کمیشن نے پَچھم بنگال میں اس کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نیا حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔
اس سے پہلے الیکشن کمیشن کیرالا کے لیے بھی تاریخوں میں تبدیلی کا اعلان کر چکا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مسلسل الیکشن کمیشن پر ایس آئی آر کی وقتِ مقررہ کو لے کر سوال اٹھا رہی تھیں۔ اپوزیشن کا الزام تھا کہ کمیشن نے غیر عملی (غیر معقول) وقت کی حد نافذ کی ہے۔ انہی اعتراضات کے درمیان اب کمیشن نے یہ نیا حکم جاری کر دیا ہے۔