ایکناتھ شندے ہونگےمہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ،آج حلف برداری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ایکناتھ شندے ہونگےمہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ،آج حلف برداری
ایکناتھ شندے ہونگےمہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ،آج حلف برداری

 

 

ممبئی: ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ہوں گے، دیویندر فڑنویس نہیں۔ اس کا اعلان خود دیویندر فڑنویس نے شنڈے کی موجودگی میں کیا۔

فڑنویس نے کہا کہ آج صرف ایکناتھ شندے ہی حلف لیں گے۔ میں ایکناتھ شندے کی کابینہ سے باہر رہوں گا۔ 2019 میں بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر الیکشن لڑا تھا۔ ہمیں اس وقت مکمل اکثریت حاصل تھی۔ ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک بڑی جیت حاصل کی ہے۔

فڑنویس نے کہا کہ ایکناتھ شندے ادھو ٹھاکرے کو کہتے رہے کہ آپ مہاوکاس اگھاڑی (کانگریس-این سی پی-شیو سینا اتحاد) کی حکومت سے نکل جائیں، لیکن ادھو ٹھاکرے نے ایک ناتھ شندے کی بات نہیں سنی۔

انہوں نے کہا کہ بالاصاحب نے ایسے لوگوں کے ساتھ حکومت بنائی جن کے ساتھ وہ ساری زندگی لڑتے رہے۔ ڈھائی سال تک کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت ادھو کی قیادت میں چلی۔ مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو لے کر شیوسینا کے کئی لیڈر ادھو ٹھاکرے سے ناراض تھے۔

ساتھ ہی ایکناتھ شندے نے کہا کہ میں نے جو فیصلہ لیا وہ آپ سب جانتے ہیں۔ آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ کن حالات میں فیصلہ کیا گیا؟ میں بالا صاحب کے ہندوتوا کو آگے بڑھانے کے لیے کام کروں گا۔ تمام 50 ایم ایل اے ایک ساتھ ہیں۔ ہم نے اپنے اسمبلی حلقہ کے مسائل کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو کئی بار بتایا۔

وزیراعلیٰ نے ہماری باتوں پر کبھی زیادہ توجہ نہیں دی۔ اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام بدلنے کے فیصلے پر شندے نے کہا کہ پچھلے دنوں جو کام ہوا ہے وہ بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔