ممبئی : عید میلاد النبی کی چھٹی 8 ستمبر کو ہوگی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 04-09-2025
ممبئی : عید میلاد النبی کی چھٹی 8 ستمبر کو ہوگی
ممبئی : عید میلاد النبی کی چھٹی 8 ستمبر کو ہوگی

 



ممبئی/ آواز دی وائس
مہاراشٹر حکومت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ممبئی شہر اور مضافاتی ضلع میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سرکاری تعطیل پانچ ستمبر کے بجائے آٹھ ستمبر کو ہوگی۔ مہاراشٹر میں چھ ستمبر کو اننت چتروردشی کے تحت عوامی جلوس کے بعد گنیش مورتی کا وسرجن کیا جائے گا اور اسی کے پیش نظر مسلم برادری کی جانب سے ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے مقصد سے عید میلاد النبیؐ کا پروگرام آٹھ ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمومی انتظامی محکمہ (جی اے ڈی) نے ایک سرکلر میں کہا کہ ریاست کے دیگر اضلاع میں پانچ ستمبر کی چھٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، جبکہ ممبئی شہر اور مضافات میں یہ چھٹی تبدیل کر کے آٹھ ستمبر کر دی گئی ہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ ممبئی شہر اور مضافات میں سرکاری دفاتر پانچ ستمبر کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔