مصر کے صدر السیسی کا دورہ ہند اور پروگرام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-01-2023
مصر کے صدر السیسی کا دورہ ہند اور پروگرام
مصر کے صدر السیسی کا دورہ ہند اور پروگرام

 

 

 نئی دہلی: اس سال یوم جمہوریہ کی پریڈ ڈ ہندوستان اور مصر کے درمیان باہمی تعلقات کی ایک مضبوط کڑی ثابت ہوگی-کیونکہ ایک سو اسی رکنی مصر کا فوجی دستہ یوم جمہوریہ کا حصہ بنے گا۔ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مصری صدر کا  دوره بہت اہم ہوگا-

مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ملک کے دورے کے دوران بندوستان اور مصر کے درمیان زراعت اور ڈیجیٹل کے شعبوں میں تقریباً نصف درجن مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط ہونے کی امید ہے۔ مصری صدر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

مصر سے 180 رکنی فوجی دستہ تقریبات میں حصہ لے گا۔ عبد الفتاح السیسی 24 جنوری کو نئی دہلی پہنچنے والے ہیں اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ راج کمار رنجن سنگھ ان کا استقبال کریں گے۔

اگلے دن 25 جنوری کو مصری صدر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور دونوں رہنماؤں کی طرف سے ایک پریس بیان دیا جائے گا۔ دورہ کرنے والے صدر نائب صدر جگدیپ دھنکر سے بھی ملاقات کریں گے اور صدر دروپدی مرمو کی طرف سے دی گئی ضیافت میں شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے دن میں راشٹرپتی بھون میں ان کا رسمی استقبال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ مصری صدر اپنے دورے کے دوران بندوستانی تاجر برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔ 

مصری صدر کے دورہ کے دوران بندوستان اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب مصر کے صدر بندوستان کے یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ السیسی پانچویں مغربی ایشیائی رہنما ہوں گے جو یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

السیسی کا یہ بندوستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ مصری لیڈر اور پی ایم مودی کے درمیان ذاتی بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے اگست 2015 میں قاہرہ کا دورہ کیا تھا جبکہ السیسی اکتوبر انڈیا۔ افریقہ فورم اور ستمبر 2016 میں دو طرفہ سرکاری دورے پر بندوستان میں تھے۔ 2015 میں دونوں رہنماؤں نے 2020 میں بھی فون پر بات کی تھی۔

اس کے علاوہ مصر کو اس سال کے آخر میں بندوستان میں منعقد ہونے والے 620 سربراہی اجلاس کے لیے مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

وزراء کی سطح پر بھی کئی تبادلے ہوئے ہیں جن میں بندوستانی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کا گزشتہ سال مصر کا دورہ بھی شامل ہے۔ دفاعی تعاون کے لحاظ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعاون ہے۔ مشقوں کی بات کی جائے تو  ہندوستانی فضائیہ نے مصر میں ہونے والی پہلی مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی فوج اور مصری فوج کی خصوصی افواج کے درمیان پہلی مرتبہ مشترکہ مشق ہو گی ہے۔ یہ مشق جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دے گی، جودھ پور میں جاری ہے۔

مصری صدر کے دورہ کے دوران بندوستان اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب مصر کے صدر بندوستان کے یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ السیسی پانچویں مغربی ایشیائی رہنما ہوں گے جو یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تجارتی نقطہ نظر سے ، مصر بندوستان کے لیے یورپ اور افریقہ کا گیٹ وے ہونے کے لحاظ سے ایک بڑی منڈی ہے۔ جب بات دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کی ہو جو 2021 اور 2022 کے درمیان 7.2 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی،

دونوں ممالک کو امید ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں تجارت بڑھ کر 12 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر ہندوستان اور مصر کے درمیان ایک مشترکہ ورکنگ گروپ ہے اور مشترکہ کمیٹی کی اگلی میٹنگ مصری صدر کے دورہ کے بعد اگلے ماہ ہونے والی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ او آئی سی یا آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن جیسے فورمز میں مصر نے کبھی پاکستان کی حمایت نہیں کی۔

اسلام آباد نے تنظیم میں اکثر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ گزشتہ سال بھارت نے پانچ وسطی ایشیائی جمہوریہ کے رہنماؤں کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔  کورونا  کیسز میں اضافے کی وجہ سے دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔