چراغ پاسوان کو ایل جے پی صدر کے عہدہ سے ہٹایاگیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-06-2021
چراغ پاسوان
چراغ پاسوان

 

 

نئی دہلی ،

.لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) میں شدید کشمکش کے بیچ رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو پارٹی کے قومی صدر کے عہدے سے ہٹادیاگیاہے۔ ان کی جگہ سورج بھان سنگھ کو ورکنگ پریسیڈنٹ بنایاگیا ہے جو اگلے پانچ دن میں پارٹی صدر کا انتخاب مکمل کرائینگے۔

اس سے قبل پارٹی میں بغاوت کی خبریں آئی تھیں اور پشوپتی پارس کو پالیمانی بورڈ کا صدر چن لیا گیاتھا۔

پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد پاسوان کے چچا پشوپتی پارس پارٹی کے اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ حامیوں کے ساتھ آج پٹنہ جانے کا امکان ہے

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کل مسٹر پارس کو پارلیمانی پارٹی کا سربراہ بنانے کے لئے ممبران پارلیمنٹ کی تجویز کو منظور کرلیا تھا۔

خیال رہے ایل جے پی کے چھ ممبران پارلیمنٹ میں سے چار نے پارس کو پارلیمانی پارٹی کا سربراہ بنانے کے لئے خط لکھا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پشو پتی پارس کے ساتھ ممبران پارلیمنٹ پرنس راج ، چندن سنگھ ، وینا دیوی اور محمود علی قیصر بھی پٹنہ جائیں گے۔ وہیں ایل جے پی کا قومی ایگزیکٹیو اجلاس بلایا جائے گا ، جس میں مسٹر پاسوان کو قومی صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے اور پشو پتی پارس کو پارٹی کا قومی صدر بنانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

پارس نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی تعریف کی ہے اور انہیں وکاس پروش قرار دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ پارٹی کے بیشتر رہنما اور کارکن مسٹرچراغ پاسوان کے کام   کرنے کے انداز سے ناراض ہیں۔

(ایجنسی ان پٹ)