ایئر انڈیا کو نقصان سے باہرلانے کی کوشش تیز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-09-2021
ایئر انڈیا کو نقصان سے باہرلانے کی کوشش تیز
ایئر انڈیا کو نقصان سے باہرلانے کی کوشش تیز

 

 

نئی دہلی: حکومت نے اقتصادی طورپر بدحال ہوچکی سرکاری طیارہ کمپنی ایئر انڈیا کی سرمایہ کشی کو رفتار دینے کے مقصد سے ا س کے سرمایہ اثاثہ جات کو ایک خصوصی کمپنی ایئر انڈیا ہولڈنگس کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کرنے کو نوٹیفائی کردیا ہے۔

اس خصوصی کمپنی کو ایئر انڈیا کی چار معاون اکائیوں، غیرکور اثاثہ، پینٹنگ اور ہوابازی کے ساتھ ساتھ دیگر غیرفعال اثاثے بھی شامل ہیں۔

ایئر انڈیا کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ حکومت نے اب اس ایئر لائن کے تمام اثاثے ایک کمپنی کے حوالے کردیئے ہیں اور اگر اس کی سرمایہ کشی نہیں ہوگی تو اس کے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا۔

سنٹر ل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکس(سی بی ڈی ٹی) نے اس سلسلہ میں جاری نوٹفکیشن میں کہا کہ یہ نوٹفکیشن یکم اپریل 2022سے نافذ ہوگا۔

ایئر انڈیا کی سرمایہ کشی کے لئے مالی بولی طلب کی گئی ہے جس کی آخری تاریخ15ستمبر 2021ہے، ٹاٹا گروپ اس کا سب سے نمایاں ممکنہ گاہک ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)