ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجیرہ کو طلب کیا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-08-2021
ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

 



 

آواز دی وائس : نئی دہلی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجیرہ کو طلب کیا ہے۔ جانچ ایجنسی نے چیف منسٹر ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک کو 3 ستمبر کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روجیرہ کو یکم ستمبر کو بلایا گیا ہے۔ ای ڈی نے دونوں سے بینک کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ ان دونوں سے منی لانڈرنگ اور کوئلہ گھوٹالہ کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ای ڈی نے دونوں سے بینک کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی کمپنی میں فنڈز ایسی کمپنیوں اور ان سے وابستہ لوگوں سے منتقل کیے ، جو کوئلہ اسکام میں ملوث رہے ہیں۔ فنڈز کے بدلے ان کمپنیوں کے ساتھ بوگس معاہدے کرنے کے الزامات بھی ہیں۔