دہلی-این سی آر میں ای ڈی کی کارروائی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 26-08-2025
دہلی-این سی آر میں ای ڈی کی کارروائی
دہلی-این سی آر میں ای ڈی کی کارروائی

 



نئی دہلی، 26 اگست (پی ٹی آئی) : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو دہلی-این سی آر خطے میں رئیل اسٹیٹ کمپنی بی پی ٹی پی(BPTP)سے متعلق احاطوں پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی تقریباً 500 کروڑ روپےکے فنڈز سے جڑے فارن ایکسچینج خلاف ورزی کیس کے سلسلے میں کی گئی، سرکاری ذرائع نے بتایا۔

ای ڈی نے کہا کہ فریدآباد میں قائم بزنس پارکس ٹاؤن پلانرز پرائیویٹ لمیٹڈ(BPTP)کے کئی مقامات پر فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ(FEMA)کے تحت تلاشی لی گئی۔کمپنی کو فی الحال ای ڈی کی کارروائی پر کوئی ردعمل دینے کے لیے دستیاب نہیں پایا گیا۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بی پی ٹی پی کو 2007-2008 کے دوران ماریشس میں قائم غیر ملکی کمپنیوں سے "آٹومیٹک روٹ"کے تحت 500 کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاریموصول ہوئی۔ یہ سرمایہ کاری پٹ آپشن/سواپ آپشن کے ذریعے ہوئی جو موجودہ فیما قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی الزام لگایا کہ کمپنی کے سی ایم ڈی کابل چاولہ نے خفیہ طور پر غیر ملکی اثاثے رکھے۔ کمپنی اور اس کے ڈائریکٹرز کے خلاف دہلی-این سی آر کے مختلف تھانوں میں درج کئی ایف آئی آرز بھی ای ڈی کی تحقیقات کا حصہ ہیں۔