مختارانصاری اور ان کے ساتھیوں کے11 ٹھکانوں پرای ڈی کے چھاپے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
مختارانصاری اور ان کے ساتھیوں کے11 ٹھکانوں پرای ڈی کے چھاپے
مختارانصاری اور ان کے ساتھیوں کے11 ٹھکانوں پرای ڈی کے چھاپے

 

 

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی، لکھنؤ اور غازی پور سمیت کئی شہروں میں باہوبلی لیڈر مختار انصاری اور ان کے قریبی ساتھیوں کے 11 ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ دہلی، لکھنؤ، غازی پور اور مئو کے علاوہ ای ڈی حکام نے مختار کے محمد آباد میں گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے وکرم اگرہری، گنیش مشرا اور خان بس سروس کے مالک کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے۔ پنجاب میں کیپٹن امریندر سنگھ حکومت کے دور میں روپڑ جیل میں مختار انصاری کو وی وی آئی پی سہولیات فراہم کرنے کے معاملے میں سابق جیل وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ریاستی جیل کے وزیر ہرجوت سنگھ بینس نے اس سلسلے میں وزیر اعلی بھگونت مان کو پیش کی گئی رپورٹ میں دہلی کے ساتھ سیاسی گٹھ جوڑ کی بات کی ہے، سابق وزیر جیل خانہ جات کے علاوہ محکمہ جیل کے کئی اعلیٰ افسران سے بھی بات کی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختار انصاری کو صرف نام کا قید کیا گیا جب کہ وہ روپڑ جیل کے آفیسر کوارٹرز میں مکمل سہولیات کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

 

وہاں اس کی بیوی بھی اکثر آتی جاتی تھی۔ گو کہ وزیر جیل خانہ جات بینس نے اپنی رپورٹ کو عام نہیں کیا لیکن انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس کیس میں کئی بڑے چہرے بے نقاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اس معاملے میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان کی رپورٹ کی بنیاد پر اگلی کارروائی کی جائے گی۔